سعودی عرب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جیل سے فرار ہونے والے ایک پاکستانی قیدی کی تلاش شروع کی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جیل سے فرار ہونے والے ایک پاکستانی قیدی کی تلاش شروع کی ہے۔اطلاعات کے مطابق مفرور قیدی کی عمر 40 سال ہے اور وہ مبینہ طورپر منشیات کے کاروبار میں ملوث رہا ہے اور ساتھ ہی ایک متعدی مرض میں بھی مبتلا ہے۔
ملزم گزشتہ اتوار سعودی عرب کے بریمان جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے مفرور پاکستانی قیدی کی تصاویر تمام بری ، بحری اور فضائی خارجی گذرگاہوں پر آویزاں کردی ہیں تاکہ اسے دوبارہ گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔
آپ کا تبصرہ